7 اکتوبر، 2022، 2:45 PM

پاکستانی صدر نے جشن میلاد النبیؐ کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دیدی

پاکستانی صدر نے جشن میلاد النبیؐ کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دیدی

جشن میلاد النبی(ص) کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہے کہ پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جشن میلاد النبی(ص) کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی گئی۔ کمی کی یہ منظوری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی جس کے تحت قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کردی جائے گی۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں، زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا۔ اسی طرح اس فیصلے کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

فیصلے کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ان پر ہوگا، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں، ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا، 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

News ID 1912581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha